امریکی رکن کانگریس کا عمران خان سے رابطہ، جمہوریت کو لاحق خطرات پر بات چیت
لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال اور جمہوریت کو لاحق خطرات پر بات چیت کی گئی۔
امریکی رکن کانگریس ٹڈ لیو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ امریکی محکمہ خارجہ سے کہا جائے گا کہ وہ پاکستان میں غیرمنصفانہ اقدامات پر مداخلت کرے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف کے توسط سے ہوا، ٹڈ لیو کانگریس کے با اثر ترین ڈیمو کریٹک کاکس کے وائس چیئر ہیں۔