’ بھارتی میڈیا دیکھ کر لگا جنر ل فیض کابل نہیں بلکہ نئی دہلی چلے گئے ہیں‘، وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کردیا
وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں سب سے زیادہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،افغان ایجنسی این ڈی ایس اوربھارتی خفیہ ایجنسی را گھٹنے کے بل گر گئی ہیں،بھارت نے افغانستان میں جو بھی انویسٹمنٹ کی وہ سب ضائع ہوگئی ہے، گوادر اور کل کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دونوں لوگ افغانستا ن سے آئے ہیںاور ان کی شناحت ہوگئی ہے . پاکستان پر امن و امان کے مسئلے کے لئے دباﺅ بڑھایا جا رہا ہے،عمران خان اس خطے کی سیاست میں پاکستان کو آگے لے جارہاہے . افغانستان میں حکومت بننے کے بعد تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا . شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں،ا فغانستان میں ترقی پاکستان کی ترقی ہے،طالبان نے پاکستان کے ذمہ داران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگئی،ہماری فوج دہشتگردوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اگر طالبان سی پیک سے مستفید ہونے کی سوچ رکھتے ہیں تو اچھی بات ہے . انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ٹائیں ٹائیں فش ہے ، انہیں سمجھ نہیں ہے کہ دنیا کدھر جا رہی ہے، اس وقت سب کی نظر افغانستان پر ہے جبکہ ان کی نظر لاہو ر لاہور ہے پر ہے، عقل کے اندھے ہیں جو سمجھ رہے ہیں کہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول بھٹو ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی، مستقبل کی سیاست میں افغان سیاست کا اس خطے میں بہت بڑ ادخل ہوگا،افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ عمران خا ن ہے . . .