کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی مزار قائد پر حاضری
کراچی (قدرت روزنامہ)آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے مزار قائد پر حاضری دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے مزار قائد پر آرمی چیف کی جانب سے پھول رکھے اور فاتح خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں میجر شبیر شریف شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔