کورونا کے مزید 40 کیسز رپورٹ، کراچی میں 2 مریضوں کا انتقال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے رپورٹ ہونے والے مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 881 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 40 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 18 مریضوں کی حالت نازک ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 376 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 14 مریضوں کے نتائج مثبت آئے اور شرح 3.72 فی صد رہی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 269ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے صرف 2 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 0.74فیصد رہی۔
علاوہ ازیں گلگت میں 24 گھنٹوں کے دوران 129 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1 کا نتیجہ مثبت آیا اور شرح 0.78 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ گوجرانوالہ میں 354 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے اور وہاں بھی ایک شخص میں کورونا مثبت آیا اور شرح 0.28 فی صد ریکارڈ ہوئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔ دونوں مریضوں کا تعلق کراچی سے تھا۔

Recent Posts

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

9 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

17 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

33 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

52 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

1 hour ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 hour ago