خواجہ فاروق آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد سینیئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم بن گئے . نئے وزیراعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق قائم مقام وزیراعظم کے فرائض سرانجام دیں گے .

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے دستخط کرکے سمری بھجوا دی ہے .
دوسری جانب سردار تنویر الیاس نے آج سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں نااہلی کے خلاف اپیل دائر کر نے کا اعلان کیا ہے . تنویر الیاس کو گزشتہ روز آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے فل بینچ نے توہین عدالت کیس میں وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی تھی .
واضح رہے کہ تنویر الیاس پر تقاریر میں ججوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے کا الزام ہے . آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہینِ عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں