میرا دل عاطف اسلم کی وجہ سے ٹوٹا تھا، درفشاں سلیم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ ان کا دل پہلی بار عاطف اسلم کی وجہ سے ٹوٹا تھا۔معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے حال ہی میں نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے کھل کر باتیں کی اور نت نئے انکشافات بھی کئے۔
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا دل پہلی بار عاطف اسلم نے توڑا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ او لیولز میں تھیں اس وقت انہیں عاطف اسلم پر شدید قسم کا کرش تھا کہ ہر وقت صرف ان ہی کے گانے سنتی رہتی اور اپنی دوستوں اور بہن سے ان کے بارے میں باتیں کرتی رہتی تھیں۔
عاطف اسلم سے پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ عاطف اسلم کی سارہ بھروانہ سے شادی کے 2 دن بعد میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی، اس وقت ان کی شادی کا سن کے دل ٹوٹ گیا تھا۔