راؤڈی راٹھور 2 میں اکشے کی جگہ سدھارتھ کے پولیس افسر بننے کا امکان


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کامیاب فلموں کے سیکوئیل بنانے کا رجحان چل نکلا ہے، اب صرف ایک دہائی پرانی فلموں کے بھی سیکوئیل بنائے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں 2012 کے دوران ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’راؤڈی راٹھور‘ کا سیکوئیل بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔
لیکن بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب کی بار راؤڈی راٹھور میں مرکزی کردار سدھارتھ ملہوترا کریں گے۔شبینہ خان راؤڈی راٹھور 2 بنانا چاہتی ہیں اور سدھارتھ ملہوترا سے پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے بات کر رہی ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا نے بھی دلچسپی دکھائی ہے لیکن وہ اس پر غور کر رہے ہیں کہ روہت شیٹی کی فلموں کے علاوہ کسی کے ساتھ پولیس فلم میں کام کریں یا نہیں۔