اننیا پانڈے کی والدہ نے بیٹی کے ادیتیا رائے کپور کے ساتھ رومانس کی تردید کردی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے کی والدہ بھاونا پانڈے نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اننیا کا اداکار ادیتیا رائے کپور کے ساتھ رومانس جاری ہے اور دونوں کی حال ہی میں منعقدہ کئی تقاریب میں متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
انانیا کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کا ایسا کچھ معاملہ نہیں اور وہ تنہا ہے۔ دریں اثنا اننیا اور ادیتیا نے مارچ میں ہونے والے ایک فیشن ویک اکٹھے ریمپ پر واک بھی کی۔اس تمام صورتحال کے باوجود اننیا کی والدہ بھاونا پانڈے نے اپنی بیٹی کے ادیتیا کے ساتھ تعلق کی تردید کی ہے۔
بھاونا پانڈے معروف بھارتی اداکار چنکی پانڈے کی اہلیہ ہیں اور اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں جن میں اننیا کے علاوہ چھوٹی بیٹی ریسا پانڈے شامل ہیں۔
بھاونا اپنی دوستوں نیلم کوٹھاری سونی، مہیپ کپور اور سیما ساجدہ کے ساتھ نیٹ فلیکس کی ریئلٹی سیریز فیبلس لائیوز آف بالی ووڈ وائیوز میں نظر آئی تھیں، جبکہ اس سیریز کے سیکنڈ سیزن میں اننیا مہمان اسٹار کے طور پر شریک ہوئی تھیں۔