فلک شبیر نے سارہ خان کو منہ دکھائی میں کونسا مہنگا ترین تحفہ دیا تھا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے شوہر، گلوکار فلک شبیر نے اُنہیں ’گھر‘ بطور منہ دکھائی دیا تھا۔فلک شبیر اور سارہ خان پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی ہے جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں دونوں فناکروں نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن بطور مہمان شرکت کی۔شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے فلک سے سوال پوچھا کہ آپ نے سارہ خان کو اب تک کیا مہنگا تحفہ دیا ہے، اس پر فلک شبیر نے کہا کہ اس کا جواب تو سارہ خان ہی دیں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by WOW 360 (@wow360pk)


سارہ خان نے معمول کے مطابق ہنستے ہوئے بتایا کہ فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں مجھے ایک گھر تحفے میں دیا تھا اور اب بھی اُنہوں کچھ دن قبل مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔
سارہ خان کا مزید بتانا تھا کہ کچھ دن قبل فلک شبیر نے مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی تحفے میں دی ہے۔
سارہ خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے ہی مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا ہے، فلک کی عادت ہے جب کہیں باہر ملک جاتے ہیں تو واپسی پر میرے لیے مہنگے جوتے، پرس، کپڑے کچھ نہ کچھ ضرور لاتے ہیں۔