کراچی میں آج سمندری ہوائیں منقطع، موسم گرم


کراچی (قدرت روزنامہ)موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی اور ملحقہ علاقوں میں سمندری ہوائیں منقطع یا سست رہیں گی . موسمیاتی تجزیہ کار نے کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع یا سست رہنے کی وجہ سائیکلونک سرکولیشن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سائیکلونک سرکولیشن وسطی سندھ میں موجود ہے .


ان کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں اس سائیکلونگ سرکولیشن کے باعث کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہے گا . موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے .
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شہرِ قائد میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں