کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہو گا . اس سورج گرہن کا مشاہدہ دنیا بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر کیا جا سکے گا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا .
20 اپریل کو سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہو گا . سورج کو مکمل گرہن 7 بج کر 37 منٹ پر لگے گا، 9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہو گا جبکہ اس کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہو گا .
جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیاء میں کیا جا سکے گا . آسٹریلیا، پیسیفک، بحرِ ہند اور انٹارکٹیکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا .