پاکستان

اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے ملکی صنعتیں تباہ ہورہی ہیں، چیف جسٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ملکی صنعتیں اضافی ٹیکسوں کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔سندھ سیلز ٹیکس 2011ء کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صنعتوں پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے معاملے کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک کی صنعتیں اضافی ٹیکسز کی وجہ سے تباہ ہو رہی ہیں۔
سندھ ریونیو بورڈ کی درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کو مزید سماعت کے لیے جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردیا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 2011ء سے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس عائد کیا تھا جس پر نجی کمپنیوں نے سروسز پر سندھ سیلز ٹیکس کے نفاذ کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں