کراچی میں نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری


کراچی(قدرت روزنامہ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ 8 مئی 2023 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا امتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لیے جائیں گے۔چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے آن لائن ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی تمام اسکولوں کو جاری کر دیے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کیے جائیں گے۔
آٹھ مئی کو (صبح) نہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری) اور (دوپہر) کو دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس کا امتحان لیا جائے گا۔ 9مئی کو (صبح) دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری) جبکہ (دوپہر) کو جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو (لازمی) نارمل کورس، سندھی نارمل کورس (لازمی)، انگریزی ادب اور جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول کا امتحان لیا جائے گا۔
دس مئی کو (صبح) نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری) اور (دوپہر) کو جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم ہوگا۔ 11مئی کو (صبح) انگریزی (لازمی) پرچہ دوم جبکہ (دوپہر) کو جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری اور کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری) کا امتحان لیا جائے گا۔
بارہ مئی کو (صبح) نہم و دہم جماعت کیمیا (نظری) اور (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان کا امتحان ہوگا۔ 13مئی کو (صبح) دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم) اور (دوپہر) کو جنرل گروپ نہم و دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول کا امتحان لیا جائے گا۔ 15مئی کو (صبح) نہم و دہم جماعت طبیعات (نظری) اور دوپہر (جنرل گروپ) دہم جماعت ریاضی کا پرچہ لیا جائے گا۔
سولہ مئی کو (صبح)دہم جماعت حیاتیات نظری(پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت جنرل سائنس، 17مئی (صبح) نہم جماعت ریاضی(پرچہ اول)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 18مئی (صبح) دہم جماعت کیمیا نظری (پرچہ دوم)، دوپہر (جنرل گروپ)نہم جماعت اسلامیات (لازمی)،مذہبی مطالعہ، انگلش لٹریچر،19 مئی (صبح) نہم و دہم جماعت ا ردو نارمل کورس (لازمی)، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، (دوپہر)دہم جماعت تجارتی جغرافیہ،(پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ دوم)، ملبوسات و پرچہ بافی (پرچہ دوم) کا امتحان لیا جائے گا۔
بیس مئی (صبح) دہم جماعت طبیعات نظری (پرچہ دوم)، (دوپہر)جنرل گروپ نہم ودہم جماعت تجارتی جغرافیہ (پرچہ اول)، جغرافیہ (اختیاری (پرچہ اول)،ملبوسات و پارچہ بافی، 22 مئی (صبح) نہم و دہم جماعت انگریزی پرچہ اول (لازمی)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت معاشیات (پرچہ دوم)، انتظام برائے اصلاح خانہ، تاریخ اسلام، اسلامک اسٹیڈیز (پرچہ دوم)، 23مئی (صبح) دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت ریاضی (پرچہ اول) کا امتحان وہگا۔
چوبیس مئی کو (صبح) نہم و دہم جماعت اسلامیات (لازمی)، مذہبی مطالعہ، (دوپہر)جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونمااور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم (نظری)، 25مئی (صبح) دہم جماعت مطالعہ پاکستان، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت معاشیات (پرچہ اول)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ اول)،اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام پرچہ اول کا پرچہ لیا جائے گا۔چھبیس مئی (دوپہر) دہم جماعت (جنرل گروپ) علم شہریت (پرچہ دوم) علم و بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، تاریخ ہندو پاکستان (پرچہ دوم)، غذا اور تغذیہ نظری (پرچہ دوم) صرف طالبات کیلئے)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 27مئی (دوپہر) نہم و دہم جماعت بریل نظری(پرچہ اول)، عربی (پرچہ اول)، فارسی (پرچہ اول)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، 29مئی (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت بریل نظری(پرچہ دوم)، عربی پرچہ دوم، فارسی پرچہ دوم کا امتحان ہوگا۔
تیس مئی (دوپہر)جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ دوم)،31مئی(دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ دوم) جبکہ یکم جون (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ (پرچہ اول)، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی (پرچہ او) صرف طالبات کیلئے)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری (پرچہ اول) کے امتحانات لیے جائیں گے۔