پنجاب میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ مفت آٹے کے تھیلے تقسیم


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت 9 شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے . پنجاب کے 9 شہروں میں اب تک 3 کروڑ 67 لاکھ 38 ہزار 758 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں .


9 شہروں میں لاہور، راولپنڈی ، گوجرانولہ ، بہاولپور ، سرگودھا، ملتان ، فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں . آٹے کی تقسیم میں لاہور سب سے آگے ہے جہاں اب تک 55 لاکھ 69 ہزار 996 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں .
بہاولپور میں 48 لاکھ 59 ہزار 825، ملتان میں 48 لاکھ 50 ہزار 571 ، ڈیرہ غازی خان 48 لاکھ 48 ہزار 637، فیصل آباد 44 لاکھ 3 ہزار 182، سرگودھا 36 لاکھ 4 ہزار 286، گوجرانوالہ 36 لاکھ 3 ہزار 644، ساہیوال 26 لاکھ 90 ہزار 58 اور راولپنڈی میں 23 لاکھ 8 ہزار 559 آٹے کے مفت تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں