ناخنوں پر سفید نشانات کی موجودگی خطرناک ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر دیکھا گیا ہےکہ اکثر افراد کے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخنوں پر سفید رنگ کے نشان یا دھبے نمودار ہوجاتے ہیں مگر اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ اور کیا وہ کسی مرض کی علامت ہوتے ہیں؟

ناخنوں پر سفید نشانات ہر شخص کے ناخنوں پر زندگی میں ایک بار ضرور رونما ہوتے ہیں۔

ناخنوں پر موجود سفید نشان کئی چیزوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یہ نشانات کیلشیم کی کمی کے باعث ناخنوں پر آجاتے ہیں، بہرحال ان نشانات کا ناخنوں پر موجود ہونا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ کی صحت بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اکثر ان نشانات کی وجہ کوئی معمولی چوٹ ہی ہوتی ہے اور یہ کسی مرض کی علامت یا اس کے اثرات کو ظاہر نہیں کرتے۔

ناخنوں پر موجود سفید نشان کس چیز کی نشاندہی کرتے ہیں؟

ناخن کی چوٹ ناخنوں پر سفید نشانات لائنز یا دھبوں کی شکل میں رونما ہوتے ہیں۔

اس طرح کی شکل میں نشانات کا ظاہر ہونا یہ بتاتا ہے کہ ناخن پر چوٹ لگی ہے، جس کی وجہ سے یہ نشان پڑ جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر ناخن کادروازے پر آجانے کی وجہ سے سفید داغ پڑ جاتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ نشانات ٹھیک ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ زیادہ مینی کیورکروانے سے بھی آپ کے ناخنوں پر سفید داغ آجاتے ہیں۔

الرجی کا ردعمل اکثر اوقات یہ نشانات کسی نیل پالش کے ردعمل کے باعث بھی ہوجاتے ہیں یا پھر نیل پالش صاف کرنے والے تھنر سے بھی یہ داغ ناخنوں پر آجاتے ہیں۔

اکثر نیل پالش یا نیل پالش صاف کرنے والے تھنر سے الرجی کی وجہ سے یہ نشانات پڑ جاتے ہیں۔

اگر جسم میں زنک کی کمی واقع ہوجائے تو ناخنوں پر سفید داغ آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ اگر کھانے میں لوبیا،دہی ، بیف، پالک اور ڈرائی فروٹس شامل کیے جائیں تو زنک کی کمی پوری ہوجاتی ہے۔

پروٹین کی کمی سفید نشانات کا ناخنوں پر آنا پروٹین کی کمی کو بی ظاہر کرتا ہے۔

ناخنوں پرافقی لائنز کا نمودار ہونا پروٹین کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، جب انسانی جسم میں پروٹین لیول ٹھیک ہوجاتا ہے تو یہ افقی لائنز ختم ہوجاتی ہیں۔ پروٹین کی کمی کو دور کرنے کے لیے مچھلی، لوبیا، دہی کا استعمال کرنا چاہیئے۔

زیادہ تر ناخنوں پر سفید نشانات کیلشیم کی کمی کے باعث ہوتے ہیں۔

انسانی جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نارنجی کا جوس بہترین ہے۔ اس کے علاوہ دودھ اور دہی بھی جسم میں کیلشم کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔