جمرود خود کش حملے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار


پشاور(قدرت روزنامہ) سی ٹی ڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جمرود خود کش حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جنوری کے مہینے میں تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں دو اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کا مرکزی کمانڈر آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔