اعلامیے کے مطابق احسن اقبال کا بیان نیب کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے ، اس سلسلہ میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ، نیب انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ہے ، احسن اقبال کے بیانات زیر سماعت مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے . جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوام کو گمراہ کرنے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ، نیب کسی دھونس دھمکی میں آئے بغیر فرائض سر انجام دیتا رہے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیب نے احسن اقبال کے الزامات کو مسترد کردیا ہے . نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق احسن اقبال کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر کیا گیا ، احسن اقبال کے نیب پر من گھڑت الزامات احتساب عدالت میں نیب کے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے .
متعلقہ خبریں