ڈالر آج مزید سستا ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز کی طرح امریکی ڈالر کی قدر میں آج مزید کمی ہوئی ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 62 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے62 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 10 پیسے سستا ہونے

کے بعد 292 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں خطے کی سب سے تیزی سے گرنے والی کرنسی بن گئی۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر جس تیزی سے بڑھ رہی ہے اس نے ملکی تاریخی میں بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ عالمی لحاظ سے بھی دیکھا جائے تو پاکستانی کرنسی کی قدر دیگر ممالک کے کرنسیوں کے مقابلے میں کئی گنا تیزی سے گر رہی ہے۔رواں سال 2023 کے پہلے ماہ کے دوران اب تک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو خطے میں کسی بھی ملک کے کرنسی کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔30 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مقابلے میں خطے کے12ممالک میں صرف بنگلہ دیش،سری لنکا،ویتنام اور فلپائن کی کرنسی میں گراوٹ آئی لیکن یہ گراوٹ بھی 0.1فیصد تا0.7فیصد تک محدود رہی جبکہ بقیہ7ممالک کی کرنسیوں میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔

Recent Posts

خوبصورت بال چاہتی ہیں تو سرسوں کے تیل میں ایک چیز مکس کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کالے لمبے اور گھنے بال کسے پسند نہیں، لیکن ان کی دیکھ…

10 mins ago

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کروانے کی درخواست پر حکومت اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹیوں…

15 mins ago

وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 5 سے زائد فیڈرز پر بجلی بحال کرادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے مردان میں گرڈ اسٹیشن میں داخل…

17 mins ago

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی صبح کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں…

25 mins ago

کلی پابندہ خان،مریم کالونی میں واسا کی نااہلی اور غفلت کے باعث علاقہ مکین پینے کے پانی سے محروم ہوچکے ہیںسید ناصر اآغا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکٹریری اطلاعات سید ناصر اغا نے بیان…

27 mins ago

کراچی کے قبرستان سے انسانی دھڑ برآمد، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا…

29 mins ago