عمران خان کی ویڈیولنک حاضری، 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع


لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کے کیس میں عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا ایک دن کے لیے منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں توسیع کردی . انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عمران خان کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے عمران خان کو ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دے دی .

عدالت نے ایک دن کے لیے استدعا منظور کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی بعد ازاں مزید سماعت کے بعد عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی اور عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا .
عدالت نے فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی . قبل ازیں عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے عبوری ضمانت پر سماعت کا آغاز کیا، جس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے . انہوں نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم پاکستان ہیں، ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی جائے . عدالت نے استفسار کیا کہ اگر مجھے دلائل سن کر آپ کے کلائنٹ کی ضمانت خارج کرنا پڑی پھر کیا ہوگا ؟ . یا مجھے ان کو گرفتار کرانا پڑا تو کیسے گرفتار کرواؤں گا؟ .
وکیل نے کہا کہ ہم انڈرٹیکنگ دے رہے ہیں کہ عمران خان سرنڈر بھی کریں گے اور تفتیش بھی جوائن کریں گے . عمران خان کو پیش کرتے ہیں تو شیلڈ لگاتے ہیں اور سکیورٹی رسک ہوتا ہے . جج نے ریمارکس دیے کہ کون سا ایسا خاص کام انہوں نے کیا ہوا ہے کہ انہیں سکیورٹی تھریٹس آ گئے ہیں . نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور باقی سابق وزیر اعظم بھی ہیں وہ تو چل پھر رہے ہیں . جس پر وکیل نے کہا کہ اگر عدالت حکم دے گی اور سختی کرے گی تو ہم عمران خان کو پیش کرا دیں گے .
سماعت کے دوران وکلا نے تھریٹ کی کاپی عدالت میں پیش کردی اور کہا کہ عمران خان ملک چھوڑ کر نہیں جارہے،وہ مقدمات کا سامنے کریں گے اور کررہے ہیں . محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کو پولیس آج تک فیس کررہی ہے . بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا ایک دن کے لیے منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی .

. .

متعلقہ خبریں