چمن، زمینی تنازعہ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی

چمن(قدرت روزنامہ) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، ووشو کنگفو کے صدر امان اللہ جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیر کو چمن کے علاقے رحمن کہول میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ میں ووشو کنگفو پاکستان کے مرکزی صدر امان اللہ اچکزئی جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

جہاں نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں میں سے ایک کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ واقعہ سے متعلق مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔