کوئٹہ، سیلاب سے متاثر ہونے والے ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے ہرک ریلوے پل کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد ریلوے پل سے آزمائشی ٹرین کو گزارا گیا، ٹرین سروس کا آغاز 15 اپریل سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بولان کے علاقے میں ہرک ریلوے پل گزشتہ سال سیلاب کے باعث شدید متاثر ہوا تھا جس کے بعد کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔پل متاثر ہونے کے باعث کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل رہی جبکہ ریلوے کی جانب سے ٹرین سروس مچھ سے چلائی جاتی رہی۔