جب بالی ووڈ میں کام کرنا شروع کیا تو کالی اور موٹی کہہ کر پکارا جاتا تھا، کاجول


ممبئی(قدرت روزنامہ) سن 1992 میں فلم بےخودی سے 17 سال کی عمر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انہیں کیرئیر کی شروعات میں کالی اور موٹی کہا جاتا تھا۔مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے بالی ووڈ میں امتیازی رویے کا سامنا کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک شو میں بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ انہیں کالی، موٹی اور چشمش کہا جاتا ہے تاہم وہ ان باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کام پر محنت کرتی تھیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ وہاں موجود منفی تبصرے کرنے والوں سے کئی بہتر ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Humans of Bombay (@officialhumansofbombay)


کاجول نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے سانولے رنگ کو بہتر کرنے کیلئے بہت جدوجہد کرتی رہیں اور پھر انہوں نے خود کو آئینے میں دیکھ کر بہت مشکل سے یہ یقین دلایا کہ وہ خوبصورت ہیں اور اچھی لگ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایک پُرانے انٹرویو میں کاجول نے رنگ گورا کرنے کیلئے کسی قسم کی سرجری کروانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پہلے 10 سال تک دھوپ میں شوٹنگ کرتی رہیں جس کی وجہ سے ان کی جلد مزید سیاہ ہوگئی تھی مگر اب وہ گھر میں رہتی اور دھوپ میں کام نہیں کر رہیں اس لیے ان کا رنگ صاف ہوگیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)


واضح رہے کہ 1993 میں کاجول نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم بازی گر سے کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔