اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات کے التواء کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کرینگے: اعظم سواتی


لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ اِن کیمرہ اجلاس میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا تو قبول نہیں کریں گے۔یہ بات پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے جو فیصلہ دیا اس کے مطابق یہ سیکیورٹی اور پیسے بھی دیں گے۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا مزید کہنا ہے کہ انہیں الیکشن کرانا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 14 مئی کو پنجاب کا الیکشن ہو گا، اگر الیکشن نہ ہوئے تو آرٹیکل 6 لگے گا۔