خواہش ہے عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو علم ہو سکے، شاہد خاقان


کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خواہش ہے عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو علم ہو سکے، عدلیہ ہر چیز کا نوٹس لیتی ہے سوائے یہ دیکھنے کے کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون پر عدالتیں تشریح کرسکتی ہیں لیکن قانون بنانا عوام کے نمائندوں کا کام ہے، ملک کی ضرورت ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب عدالتیں اپنی من مانی شروع کردیں تو پھر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، چیف جسٹس اپنی ذمے داری پوری کر رہے ہیں یا نہیں فیصلہ تاریخ یا عوام کرے گی۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ دنیا کے کسی نظام میں نہیں ہے کہ اپیل کا حق نہ دیں، چیف جسٹس سے توقع ہے کہ اپنی ذمے داری آئین و قانون کے مطابق پوری کریں گے، ہر شخص کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہیں، آج ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جو مسئلہ پیدا ہوا ہے اس کا بیٹھ کر حل تلاش کریں، انتشار کی کیفیت ہوگی تو اس کا اثر ملک کی معیشت پر پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو کچھ عدالتوں میں ہو رہا ہے اس کا سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا، ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج ملک چند چیزوں میں خود کفیل ہے اس میں سیاسی جماعتیں بھی ہیں۔

Recent Posts

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

7 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

13 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

51 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

2 hours ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago