ایک اور اعزاز بابر اعظم کا منتظر
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج ایک اور سنگ میل عبور کرنے جارہےہیں۔وہ آج ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کریں گے، وہ آج قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹاس کریں گے تو 100 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا اعزاز پانے والے تیسرے پاکستانی بن جائیں گے۔
ان سے پہلے شعیب ملک 123 اور محمد حفیظ 119 ٹی ٹوئنٹی میچ میں ملک کی نمائندگی کرچکےہیں۔دائیں ہاتھ کے منفرد انداز کے بیٹر اب تک ننانوے میچز میں تین ہزار تین سو پچپن رنز بناچکے ہیں۔ جس میں دو زبردست سنچریاں بھی شامل ہیں