کراچی(قدرت روزنامہ) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اِسے بٹھایا گیا ہے . ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان، زرداری، شریفوں، فضل الرحمن،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے .
رستے کا تعین کون کرے گا، یہ اداروں کے مفاد یا ذمے داری کی بات نہیں . نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے .
انہوں نے کہا کہ ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا . مسئلے کا حل شاہد خاقان عباسی یا مفتاح اسماعیل کے پاس نہیں . ساڑھے 4 ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ آج 2 ارب ڈالر سے کم ہے . بری حالت فوج کی بھی ہوچکی ہے، گیم آف تھرون نہیں چل سکتا . ملک کو 3 شفاف الیکشن دیں، دنیا کا یہی فارمولا ہے .
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مصنوعی قیادت ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں میں . یہ لیڈر شپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں بٹھایا گیا . سیاسی نظام میں احتساب بیلٹ بکس سے ہوتا ہے، بیلٹ بکس چوری ہوتو کیسا احتساب . نئے صوبے بنانے سے نصف مسائل حل ہوں گے، نچلی سطح پر نظام مضبوط بنانا ہوگا .
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 90 سے مارکیٹ بیس سسٹم چل رہا ہے، ہم انتظامی حل تلاش کرتے ہیں . مسئلہ مارکیٹ کا ہوتا ہے، گندم کا بحران بھی اسی وجہ سے ہے . اتنی آبادی کم ہونا کراچی میں ممکن نہیں، ہم اس بات کا بھی ادراک رکھتے ہیں .