لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے، مفتاح اسماعیل


کراچی(قدرت روزنامہ) لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اِسے بٹھایا گیا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان، زرداری، شریفوں، فضل الرحمن،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے۔ رستے کا تعین کون کرے گا، یہ اداروں کے مفاد یا ذمے داری کی بات نہیں۔ نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا۔ مسئلے کا حل شاہد خاقان عباسی یا مفتاح اسماعیل کے پاس نہیں۔ ساڑھے 4 ارب ڈالر کا وفاقی بجٹ آج 2 ارب ڈالر سے کم ہے۔ بری حالت فوج کی بھی ہوچکی ہے، گیم آف تھرون نہیں چل سکتا۔ ملک کو 3 شفاف الیکشن دیں، دنیا کا یہی فارمولا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مصنوعی قیادت ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں میں۔ یہ لیڈر شپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں بٹھایا گیا۔ سیاسی نظام میں احتساب بیلٹ بکس سے ہوتا ہے، بیلٹ بکس چوری ہوتو کیسا احتساب۔ نئے صوبے بنانے سے نصف مسائل حل ہوں گے، نچلی سطح پر نظام مضبوط بنانا ہوگا۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 90 سے مارکیٹ بیس سسٹم چل رہا ہے، ہم انتظامی حل تلاش کرتے ہیں۔ مسئلہ مارکیٹ کا ہوتا ہے، گندم کا بحران بھی اسی وجہ سے ہے۔ اتنی آبادی کم ہونا کراچی میں ممکن نہیں، ہم اس بات کا بھی ادراک رکھتے ہیں۔

Recent Posts

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

14 mins ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

24 mins ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

31 mins ago

کوئٹہ، 3 معصوم بہن بھائیوں کا قتل، ملزم کو 3 بار سزائے موت کی سزا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار…

39 mins ago

واجبات کی عدم ادائیگی پر مچ جیل کی بجلی کاٹ دی گئی، سکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچ…

46 mins ago

خضدار ،بساک کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ایجوکیشنل واک کا انعقاد

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر…

51 mins ago