آن لائن چھوٹے قرضوں کیلیے ایس ای سی پی لائسنس ضروری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں آن لائن چھوٹے قرضوں کیلیے ایس ای سی پی لائسنس ضروری ہوگا۔ملک میں آن لائن چھوٹے قرضے فراہم کرنے کیلیے موبائل ایپ کمپنیوں کیلیے ایس ای سی پی سے منظوری کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل قرض دینے والی ایپس کو قابل اطلاق ریگولیٹری اور لائسنسنگ کی ضروریات کی تعمیل سے متعلق اضافی معلومات یا دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔
حکام نے بتایا کہ ایس ای سی پی کے علم میں آیا ہے کہ متعدد غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لینڈنگ ایپس نے ای والٹ اکاؤنٹس اور مختلف بینکوں اور ای ایم آئیز کے اے پی آئی انضمام کا استعمال کیا۔
اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے ایس ای سی پی نے ای والٹ اکاؤنٹس کے بڑے آپریٹرزکیساتھ بات چیت کی ہے، جو پاکستان میں برانچ لیس بینکنگ مارکیٹ کا تقریباً90 فیصد حصہ کنٹرول کرتے ہیں تاکہ غیر لائسنس یافتہ ایپس ان آپریٹرز کی بینکنگ سروسز استعمال کر کے صارفین کو دھوکہ دہی کا نشانہ نا بنا سکیں۔
ایس ای سی پی، ا سٹیٹ بینک کیساتھ مل کر ایک ایسی پالیسی مرتب کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل لینڈنگ ایپس کو بینکنگ چینلز کے استعمال سے روکنے میں معاون ثابت ہو۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

15 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

19 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

28 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

34 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

1 hour ago