کیا سلمان خان اور پوجا ہیگدے ڈیٹ کررہے ہیں؟ اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا اور دوسرے نیوز پلیٹ فارموں میں یہ خبریں گرم ہیں کہ بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان اور اداکارہ پوجا ہیگدے ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹ مار رہے ہیں جس پر اداکارہ نے باضابطہ طور پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکارہ نے ڈیٹ کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب تک سنگل ہیں اور اس وقت ان کی تمام توجہ اپنے کیریئر پر ہے۔
پوجا ہیگدے کا کہنا تھا کہ میں اپنے متعلق خبریں پڑھتی رہتی ہوں اور اب اس پر میں سوائے اس بات کے کیا کہہ سکتی ہوں کہ میں سنگل ہوں، مجھے اپنے کیریئر کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانا پڑ رہا ہے میں اب ایک جگہ بیٹھ کر ان افواہوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔
سلمان خان اور پوجا ہیگدے کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں بالی وڈ میں گرم ہیں اور ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب سلمان خان ہیگدے کے بھائی کی شادی پر نظر آئے۔دونوں اداکار عید الفطر کے موقع پر فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جہاں پوجا ہیگدے اور سلمان کا رومینٹک کردار دکھایا گیا ہے۔
سلمان خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سلمان سر اپنے انٹرویوز کی طرح سچے آدمی ہیں اور آپ ان کو سیٹ پر ایک طرح ہی پائیں گے، ان کے ساتھ کام کرنا بڑا تجربہ ہے۔