اداکارہ اس لیے بنی تاکہ منی رتنم کی ہیروئن بن سکوں، ادیتی راؤ حیدری


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے جڑا خواب بتادیا . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2006ء سے فلموں میں کام کررہی، 36 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ایک خواب ہے، جس کے ساتھ وہ بڑی ہوئی ہیں .

کئی فلموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دیکھانے والی ادیتی راؤ حیدری نے اپنی تازہ سیریز ’جوبلی‘ سے متعلق انٹرویو میں بتایا کہ جو خواب لے کر میں بڑی ہوئی، وہ منی رتنم کی ہیروئن بننے کا تھا .
ان کا کہنا تھا کہ جوبلی میں وہ سمیتا کماری کا کردار نبھارہی ہیں، جو 7 اپریل کو ریلیز کی گئی ہے . ادیتی راؤ حیدری نے منی رتنم کی دو فلموں میں 2017ء اور 2018ء میں کام کیا، ہوسکتا ہے وہ جلد ہی مزید پروجیکٹ میں بھی اُن کے ساتھ نظر آئیں . ادیتی راؤ حیدری کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کی دنیا میں صرف اس لیے آئی کہ میں منی رتنم کی ہیروئن بن سکوں .
انہوں نے کہا کہ اگر منی رتنم سر میرے لیے کچھ لکھ رہے ہیں تو میری دھڑکن بھی وہاں ہوگی، پرامید ہوں ایسا جلد ہو جائے . اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں لوگ بھی مسلسل اس حوالے سے بات کررہے ہیں، سب کی دعائیں جلد بار آور ہوں گی . ادیتی راؤ حیدری کے دو بڑے پروجیکٹ فی الحال لائن اپ ہیں، ان میں ایک سنجے لیلا بھنسالی کی ہیرا منڈی اور دوسرا ساؤتھ کے اداکار وجے ستوپتی کے ساتھ ہے .

. .

متعلقہ خبریں