عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف زرداری کریں گے، قادر پٹیل
کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ آصف علی زرداری کریں گے۔شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دوستوں کو مشکلات میں نہیں ڈالتے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو سوائے پھلجھڑیاں چھوڑنے کے آتا ہی کیا ہے، ان کو پانچویں گیٹ سے خیرات ملنا بند ہو چکی ہے۔قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈر خطرے کا بیانیہ گھڑ کر گھر میں چھپا نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری چاہتے ہیں کہ شہباز شریف نااہل ہو جائیں، زرداری کہتے ہیں عمران خان مقبول لیڈر نہیں۔