وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کی سٹیٹ بینک کو ہدایات پر جائزہ لیا جانا تھا جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جانے کا امکان تھا۔