اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا . ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے .
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا . اجلاس میں سپریم کورٹ کی سٹیٹ بینک کو ہدایات پر جائزہ لیا جانا تھا جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کئے جانے کا امکان تھا .