کپل شرما اپنی آئندہ فلم میں کرینہ کپور اور تبو کیساتھ نظر آئیں گے
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار کپل شرما اپنی اگلی فلم ‘دی کرو’ میں کرینہ کپور، تبو اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما جلد فلم کیلئے شوٹنگ کا آغاز کریں گے اور وہ فلم میں ناظرین کیلئے ایک خوشگوار کردار ادا کریں گے، بالی ووڈ کی تین اداکاراؤں پر مشتمل فلم کو ریہا کپور اور ایکتا کپور مل کر پروڈیوس کررہی ہیں اور اس کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔
فلم ویر دی ویڈنگ کے بعد ایکتا اور ریہا ایک ساتھ دوبارہ مل کر ایک کامیڈی ڈرامہ فلم دی کرو بنارہی ہیں، میڈیا پر یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج بھی فلم میں شامل ہورہے ہیں۔کپل شرما آخری مرتبہ فلم زویگاٹو میں نظر آئے تھے اور اس میں ان کی اداکاری کو شوبز حلقوں کی طرف سے بہت سراہا گیا تھا۔