کراچی : بلدیہ مارکیٹ کےقریب سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی کے علاقے بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ آکسیجن سلنڈر کی دکان میں پیش آیا، جہاں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے دونوں افرادہسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔