کراچی میں گاڑی کے پینل چوری کرنے والے دو ملزمان فائرنگ سے ہلاک


کراچی (قدرت روزنامہ)عزیز آباد کےعلاقے میں 2 ملزمان ایک کار سے پینل چوری کرکے فرار ہورہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے دونوں کو ہلاک کردیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوسکا ۔ مذکورہ شخص کو تلاش کیا جارہا ہے ،
عزیز آباد کےعلاقے بلاک 8 مور پارک کے قریب ہفتے کی صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب2 مبینہ ملزم ایک کار سے پینل چوری کرکے فرار ہورہے تھے کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے دونوں مبینہ ملزم کو ہلاک کردیا نامعلوم شخص موقع سے چلا گیا۔
ایس ایچ او عزیز آباد کامران حیدر کے مطابق مرنے والے افراد کے پاس سے گاڑی کا پینل ، اوزار گاڑی کھولنے والی چابیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ایک گاڑی کے شیشے بھی توٹے ہوئے ہیں مرنے والے دونوں ملزمان سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی کے رہائشی تھے
دونوں کے پاس سے ہتھیار نہیں ملے ہیں تاہم ان کی شناخت طور خان اور خدا نور کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی طور پر مرنے والے افراد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ جس کارسے مبینہ ملزمان نے پینل چوری کیا اس کار کے مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر وہ باہر نکلا تو دونوں افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھی ۔میری کار کا دروازہ کھولا ہوا تھا کار میں جاکر دیکھا تو پینل نہیں تھا پینل ملزمان کے پاس پڑھا ہوا تھا۔