برہنہ حالت میں سونے کے صحت کیلئے کیا نقصانات ہیں؟ معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا

لندن(قدرت روزنامہ) برہنہ حالت میں سونے کے متعلق ڈاکٹرز کی رائے بھی منقسم پائی جاتی ہے۔ کچھ ڈاکٹرز اس کے حق میں دلائل دیتے ہیں جبکہ کچھ اسے صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔یہ ایک ایسی بحث ہے جو ہر کچھ عرصے بعد سر اٹھاتی ہے اور بے نتیجہ ختم ہو جاتی ہے۔ اب کی بار ایک ڈاکٹر نے اس بحث کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس عادت کو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔ دی سن کے مطابق یہ ڈاکٹر انتھونی یوآن ایم ڈی ہیں جنہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو میں برہنہ سونے کے نقصانات سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی اپنے ٹک ٹاک ہینڈل @tonyyounmdپر بتاتے ہیں کہ مکمل برہنہ حالت میں سونا آپ کے لیے اورآپ کے شریک حیات کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے چنانچہ سوتے ہوئے کم از کم انڈرویئر پہننا لازمی ہے۔ اس کی حیران کن توجیح پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر انتھونی نے کہا کہ لوگ اوسطاً دن میں 15سے 25بار جسم سے بدبودار ہوا خارج کرتے ہیں اور جب جسم سے ہوا خارج ہوتی ہے تو جسم سے ہوا کے ساتھ پاخانے کے کچھ ذرات بھی جسم سے باہر آتے ہیں۔ یہ نظر نہ آنے والے ذرات بستر کو گندہ کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم اور بیکٹیریا سے آلودہ بھی کرسکتے ہیں، اور نتیجتاً آپ اور آپ کا شریک حیات مختلف طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر انتھونی نے یہ اس ویڈیو کے ذریعے اس بحث کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جس قسم کی وجہ بیان کی اس پر انٹرنیٹ صارفین میں ایک بار پھر شدید بحث چھڑ گئی ہے اور کچھ لوگ ڈاکٹر انتھونی کی حمایت کر رہے ہیں اور کچھ ان کا تمسخر اڑا رہے ہیں۔ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”میں 39سال سے اپنے بستر میں ’پاد‘ رہا ہوں اور تم میری یہ عادت تبدیل نہیں کر سکتے۔“ ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”میرا خیال ہے کہ میں اور میرا شوہر بدستور ایک دوسرے کو اپنے جسم سے خارج ہونے والی ہوا کے ذریعے تنگ کرتے رہیں گے۔“

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago