پنجاب کی ترقی کا سفر گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا، وزیراعظم


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا سفر جو ہم نے شروع کیا تھا اسے گزشتہ حکومت نے دانستہ طور پر روکا۔لاہور میں جاری عوامی سہولت کے ترقیاتی کاموں اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے مسلم لیگ ن کی حمایت کا انتقام لیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ لاہور میں نئے منصوبے تو درکنار بلکہ ہمارے شروع کیے گئے منصوبوں کو تعطل کا شکار رکھا گیا۔ گزشتہ حکومت نے 4 سال پنجاب کو ایک نااہل اور کٹھ پتلی وزیرِ اعلیٰ کے سپرد کیے رکھا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی پر توجہ کے بجائے وزارتِ اعلیٰ کے منصب کو وفاق میں سیاسی جوڑ توڑ کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ عوامی فلاحی منصوبے جو اب تک مکمل ہو کر لوگوں کی مشکلات میں کمی کر چکے ہوتے وہ سالہا سال تاخیر کا شکار رہے۔
وزیراعظم نے ہدیات کی کہ تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں مشیرِ وزیر اعظم احد خان چیمہ، نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی و صوبائی وزراءشریک ہوئے۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

3 mins ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

12 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

24 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

45 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

52 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

58 mins ago