یش راج فلمز کا مسلسل فلاپ فلمیں دینے والے رنویر سنگھ کو لانچ نہ کرنے کا فیصلہ


ممبئی(قدرت روزنامہ) مسلسل 4 فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو ’’یش راج فلمز‘‘ نے لانچ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بینڈ باجا بارات (2010) کے ساتھ ایک یادگار ڈیبیو کرنے والے رنویر سنگھ کو بالی ووڈ کا کامیاب اداکار سمجھا جارہا تھا تاہم کورونا وائرس کے بعد سے اداکار کوئی بھی بڑی فلم دینے میں ناکام رہے ہیں۔
سال 2021 میں رنویر سنگھ نے 83 فلم کی بہت تعریف کی لیکن مداحوں کو بلکل پسند نہ آئی اور بری طرح فلاپ ہوئی، اسکے بعد 2022 میں جیش بھائی جوردار بھی 15.59 کروڑ کماکر فلاپ ثابت ہوئی۔ اداکار کی اگلی فلم 2022 میں سرکس آئی جو محض 35 کروڑ روپےکماسکی۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ ماضی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ہٹ فلمیں دی ہیں، جس میں رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور پدماوت شامل ہیں۔