تازہ انکشافات نے پلوامہ حملے پر پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پلوامہ حملے کے بارے میں تازہ ترین انکشافات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر کے انکشافات نے ایک بار پھر پلوامہ حملے پر پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس اور پاکستان کے خلاف خود غرض سیاسی مفادات، جھوٹ اور فریب پر مبنی بھارت کی پروپیگنڈہ مہم کا جائزہ لے گی، بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے۔
🔊: PR NO. 7️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Latest Revelations about the Pulwama Attack Vindicate Pakistan
🔗⬇️https://t.co/6JzSkeqDfx pic.twitter.com/76GoF7n9dz
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) April 16, 2023
ترجمان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے اور مختلف اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔