ماہرہ خان کی دیوانی مداح اداکارہ سے ملاقات پر گلے لگ کر رو پڑی
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کا خواب پورا ہونے پر مداح جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑی۔ماہرہ خان پاکستان شوبز کی سُپر اسٹار ہیں جن کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور وہ اداکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بےقرار رہتے ہیں۔
ماہرہ خان ہمیشہ اپنے مداحوں سے گرم جوشی سے ملتی ہیں اور اس ہی لئے وہ شائستہ اور خوش مزاج اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ماہرہ اپنے مداحوں سے ملنے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے سے بھی کبھی انکار نہیں کرتیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ماہرہ خان ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا ان سے ملاقات کی تاہم ان میں سے ایک مداح اپنی پسندیدہ اداکارہ کو دیکھ کر اس قدر خوش ہوئی کہ انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور ان کے گلے لگ کر رو پڑی۔
View this post on Instagram
ماہرہ نے اپنی اس پُرجوش مداح کو گلے لگایا تسلی دی اور اس کے ساتھ خوب تصویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر ماہرہ بھی مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان حال ہی میں اپنی فلم قائدِاعظم زندہ باد اور دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں تھیں۔