آزاد کشمیر؛ وزیراعظم آفس کو اخراجات کی مد میں 550 ملین اضافی فراہمی کا انکشاف
مظفر آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم آفس آزاد کشمیر کو اخراجات کی مد میں 550 ملین اضافی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے۔چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کی جانب سے سیکرٹری فنانس کو خفیہ مکتوب ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو جاری کردہ اضافی فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
مکتوب کے مندرجات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے سالانہ اخرجات کے صرف 199.9ملین روپے بجٹ میں منظور تھے، 750ملین روپے کیسے فراہم کیے گیے ؟۔ مکتوب میں چیف سیکرٹری نے سوال کیا کہ میرے علم میں آیا ہےکہ وزیر اعظم کے سیکرٹریٹ فنڈز میں صرف 20 ملین فراہم کیے گئے تھے، 605.00 روپے کسے فراہم کیے گئے ؟
چیف سیکرٹری نے مکتوب کے ذریعے پوچھا ہے کہ مالی مشکلات کے حوالے سے کسی اجلاس میں بھی اس اضافی گرانٹ کی فراہمی کا تذکرہ کیوں نہیں کیا گیا؟۔ انہوں نے سیکرٹری فنانس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری آفس کو اضافی فراہم کی گئی رقم کی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔