حکومت نے سینیٹ اجلاس کل طلب کرلیا، اہم بل لائے جانے کا امکان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے سینیٹ اجلاس کل 18 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں اہم بل لائے جانے کا امکان ہے۔رائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ممکنہ انکار کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ہے۔
ملک میں جاری دہشت گردی، معاشی صورت حال اور اہم معاملات سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم بل بھی لائے جانے کا امکان ہے۔
ریکوزیشن اجلاس میں حکومت قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کی منظوری لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھا جائےگا۔