سجل علی نے درِ فشاں کی کونسی خواہش پوری کردی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ، ہالی ووڈ اور لالی ووڈ کی نامور اداکارہ سجل علی نے اداکارہ درِ فشاں کی خواہش پوری کر دی۔دنیا بھر میں اپنے فن کے ذریعے متعدد بار پاکستان کا نام روشن کرنے والی اداکارہ سجل علی کا اچھا اخلاق ہی اُنہیں دوسری اداکاراؤں میں بھی مقبول بنانے کی وجہ ہے۔
سب سے ہنس کر ملنے والی سجل علی سے پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت بھارت میں بھی اداکارائیں ملنا پسند کرتی ہیں۔اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اداکارہ درِ فشاں کی خواہش پوری کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)


سجل علی نے ہاتھ میں کولڈ کافی پکڑے ہوئے اپنی ایک خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ تصویر درِ فشاں کی خواہش پر پوسٹ کر رہی ہوں۔‘
اس پوسٹ پر اداکارہ درِ فشاں سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر اداکاراؤں نے بھی سجل علی سے خوب محبت کا اظہار کیا ہے۔