یمنیٰ زیدی نے اپنی صاف جِلد اور فٹنس کا راز بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی خوبرو، باصلاحیت معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی صاف شفاف جِلد اور فٹنس کا راز شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں میرب کا کردار ادا کر کے شائقین کی آنکھوں کا تارا بن جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
وائرل کلپ میں اداکارہ ماضی میں ایک مشروب کے ذریعے اپنا وزن کم کرنے اور جِلد کے خوبصورت ہونے سے متعلق بتا رہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Pakistani Celebrities 🍃 (@pkcelebritiespage)


یمنیٰ زیدی کا بتانا ہے کہ چقندر، کھیرا، ہرا دھنیہ اور لیموں کو بلینڈ کر کے، ان سبزیوں کا مشروب بنا کر وہ صبح ورزش کے بعد ایک بڑا گلاس استعمال کیا کرتی تھیں جس سے اُنہیں وزن کم کرنے میں بہت مدد ملی تھی اور جِلد بھی بہت اچھی ہو گئی۔
یمنیٰ زیدی کا اس ویڈیو میں خواتین سے کہنا ہے کہ اس مشروب کو استعمال کرنا شرط ہے، یہ مشروب سب کا وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ورزش اور ہلکی پھلکی ڈائیٹ بھی لازمی ہے۔واضح رہے کہ ہمنیٰ زیدی کا وائرل ہونے والا یہ مختصر سا کلپ حال یا ماضی قریب کا نہیں بلکہ 3 سال پرانا ہے جو کہ ایک بار پھر وائرل ہو گیا ہے۔