لڑائی کی صورتحال نہیں، یہ اچھا راستہ ہے، آسانی ہو گی، وزیر قانون
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لڑائی کی صورتِ حال نہیں،یہ اچھا راستہ ہے، آسانی ہو گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سمری منظور کرے گی تو سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعمیل ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اگر انتخابات کے فنڈز کے لیے سمری منظور نہیں کرتی تو آرٹیکل 184 کے تحت کارروائی ہو گی۔وزیر قانون کا کہنا ہےکہ تھوڑا صبر کریں شام کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج ہی یہ ساری کارروائی کر کے قومی اسمبلی کے سامنے رکھی جائے گی۔