عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60سال سے ہمسائے ہیں، اعتزاز احسن


لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60 سال سے ہمسائے ہیں، اپنے دوست پر گولی چلے اور میں جاؤں نا؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی ثاقب نثار کے پیچھے نہیں کھڑا، مجھ پر 10ہزار روپیہ جرمانہ کیا تھا، میں نے جدوجہد چیف جسٹس کیلئے کی افتخار چوہدری کیلئے نہیں .
اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی تاریخی طور پر کھڑی ہے اور میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمیں سپریم کورٹ کے اختیارات کی جدوجہد چلانی ہے، وکلا کو اٹھنا چاہیے جاگنا ہے یہ ایشو سنجیدہ اور سنگین ہوگیا ہے، عدالت کے اندر اور باہر سے دراڑ ڈالی جا رہی ہے، وکلا، جج اور سینئر وکلا کو سوچنا ہے کیا کریں؟سینئر قانون دان نے کہا کہ تحریک کے پیچھے تحریک انصاف سمیت ہر جماعت کا ہاتھ ہے، میرا خیال ہے معاملات بگڑیں گے .


اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ زرداری نے کہا وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کسی اور کو رپورٹ کررہے تھے، جس کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کیانی اٹھ کر ایم ایس کے دفتر گئے اور وہاں سے اعتزاز کو فون کیا، زرداری نے کہا کیانی ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہیں کہا چوہدری افتخار کو بحال کردیں .
اس سوال پر کہ باجوہ نے ثاقب نثار کو کہہ کر بلاول کا نام نکلوایا، اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں، باجوہ کی کسی اسٹوری کا مجھے پتہ نہیں، آصف زرداری مجھ سے ناراض نہیں ہیں . اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی اور کو رپورٹنگ پر نہیں تھا جب زرداری صدر تھے، تحریک کے دوران دس بارہ بار ملا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا .
انہوں نے مزید کہا کہ میں رضا ربانی نہیں ہوں جو کنی کترا کر بھاگ جاؤں .

. .

متعلقہ خبریں