اداکار لوگوں کی تنقید کا سب سے آسان ہدف ہیں، ماہرہ خان


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ فنکار اپنے خیالات اور تاثرات کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا سب سے آسان ہدف ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اگر کوئی عام شخص اپنا خیال سوشل میڈیا پر شیئر کرے تو اسے زیادہ پذیرائی نہیں ملتی لیکن اگر میں یا میرا کوئی ساتھی فنکار اپنا خیال پیش کرے تو ہم لوگوں کی تنقید کا آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں کیوں کہ ہمارے بیان کو میڈیا میں شہ سرخیاں ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس صورتحال کا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراؤں گی، ہر شخص کو اپنے خیالات کے ساتھ کھڑے ہونے کا حق حاصل ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


ماہرہ خان نے بتایا کہ جب میں اپنا خیال یا تاثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں تو میری والدہ کہتی ہے کہ تم نے یہ کیوں کیا؟ کیا تم کو ہمارا خیال نہیں ہے اور کیا تم کو اپنے بچوں کی فکر نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں سوشل میڈیا سے وقفے لینا چاہئیں، جب میں سوشل میڈیا سے وقفہ لیتی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے میں اب اچھی حالت میں نہیں ہے اور مجھے آرام کیلئے وقت چاہئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی فیملی ان کی شخصیت کو مضبوط کرتی ہے اور انہیں حقیقی دنیا سے قریب لانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور یہ لوگ ان کی زندگی کے سب سے اہم لوگ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کیلئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک سیلیبرٹی کی زندگی کیسی ہوتی ہے، ہم جس منفرد زندگی اور حالات سے گزرتے ہیں عام لوگوں کو اس کا ادراک نہیں ہے۔