عید پر کراچی مسلسل تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا


کراچی(قدرت روزنامہ) شہر میں آئندہ چند روز کے دوران تندوتیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ عید الفطر پر بھی کراچی مسلسل تیز ہواؤں کی زد میں رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ کسی وقت وفتار 50 تک بڑھ سکتی ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت معتدل رہ سکتا ہے۔
مضافاتی علاقوں سمیت چند ایک میں گرد آلود ہوائیں بھی ریکارڈ ہوسکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار میں اضافہ بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب ہے۔