عامر خان میرے بہترین دوست تھے لیکن اب نہیں ہیں، کنگنا رناوت


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی متنازع بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ کبھی وہ اور عامر خان بہترین دوست ہوا کرتے تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے عامر خان کے ساتھ ان کے ٹی وی شو ’ستیہ مے و جیتے‘ کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے عامر سے تعلقات تب خراب ہوئے جب ہریتک روشن کے کیس میں انہوں نے کنگنا کا ساتھ نہیں دیا۔
اداکارہ نے ماضی کے اس شو کی ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سچ بتاؤں تو مجھے کبھی کبھی وہ دن یاد آتے ہیں جب عامر سر میرے بیسٹ فرینڈ تھے۔ جانے کہاں گئے وہ دن۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے اوپر ریتک کی جانب سے کئے گئے قانونی کیس میں عامر خان ںے میری رہنمائی کی تاہم اس کے بعد انہوں نے وفاداریاں واضح کر دیں، کیونکہ پوری انڈسٹری کا مقابلہ ایک خاتون سے تھا۔‘
یاد رہے کہ کنگنا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی قریبی دوست ہریتک کو ’Silly Ex Lover‘ کہہ دیا تھا جس پر ہریتک نے اداکارہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا تھا اور ان دونوں کے درمیان قانونی جنگ شروع ہو گئی تھی جو کافی مشہور ہوئی۔